این اے 145 ، ن لیگ کو بڑادھچکا،عطامانیکا کا پی ٹی آئی امیدوار کی حمایت کا اعلان

Published on July 11, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 408)      No Comments

پاکپتن(یواین پی)مسلم لیگ ن کے رہنما وسابق صوبائی وزیر عطا مانیکا نے این اے 145 میں تحریک انصاف کے امیدوار پیر ولایت شاہ کھگہ کی حمایت کا اعلان کردیااور اپنے بیٹے حیات مانیکا کو مسلم لیگ ن کے پینل سے الگ کر لیا۔سابق صوبائی وزیر عطا مانیکا این اے 145 میں تحریک انصاف کی حمایت کا اعلان کردیااوراپنے بیٹے حیات مانیکا کو احمد رضاکے پینل سے الگ کر لیا۔ان کا کہناتھا کہ مسلم لیگ ن کی قیادت نے ہمارے امیدوار کو ٹکٹ جاری نہیں کیاجس پر میں اپنے بیٹے حیات مانیکا کو احمد رضا مانیکا کے پینل سے الگ کرنے کا اعلان کرتا ہوں اور ہم این اے 145 میں تحریک انصاف کے امیدوار پیر ولایت شاہ کھگہ کی حمایت کریں گے۔واضح رہے کہ حیات مانیکا بشریٰ بی بی کے داماد ہیںاور وہ پی پی 191 سے مسلم لیگ ن کے ٹکٹ پر انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Premium WordPress Themes