طیفا ان ٹربل کامیاب پاکستانی فلم ثابت ہو گی:علی ظفر

Published on July 12, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 366)      No Comments

لاہور (یواین پی) اداکار علی ظفر نے کہا ہے کہ 20 جولائی کو ریلیز ہونیوالی پاکستانی فلم ’’طیفا ان ٹربل‘‘ کامیاب ثابت ہو گی۔ فلم میں ہر وہ چیز ہے جو شائقین دیکھنا پسند کرتے ہیں جو یہ فلم ایک بار دیکھے گا وہ بار بار دیکھنے جائیگا۔فلم میں مایا علی کیساتھ آن اینڈ آف کیمسٹری کے حوالے سے علی طفر نے کہا مایا علی نہ صرف باصلاحیت اداکارہ ہیں بلکہ بہترین انسان بھی ہیں ان کیساتھ کام کر کے بہت کچھ سیکھنے کو بھی ملا۔ اس موقع پرفلم کی ہیروئین مایاعلی ،سینئراداکارہ سیمی راحیل اورنیئراعجازبھی موجودتھے ۔ فلم کے حوالے سے علی ظفر نے کہا لوگوں کو چاہیے کہ وہ 20 جولائی کو گھروں سے باہر نکلیں اور سینما میں جا کر میری فلم دیکھیں کیونکہ فلم دیکھنے کا مزا سینما میں آتا ہے گھر پر نہیں ۔علی ظفر نے کہا فلم پاکستان کے علاوہ دنیا کے 25ممالک میں ریلیزکی جائیگی۔انکا کہنا تھا ہمیں اپنی پراڈکٹس کو مضبوط کرنا ہو گا تاکہ ہماری فلمیں بھی سو کروڑ کا بزنس کریں۔ حکومت کو چاہیے کہ فلموں پر تفریحی ٹیکس ختم کرے تاکہ لوگوں کو تفریح کے مزید مواقع مل سکیں۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Blog