این اے 125 مبینہ دھاندلی کیس،خواجہ سعد رفیق کی اپیل منظور، الیکشن ٹربیونل کافیصلہ کالعدم قرار

Published on July 12, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 409)      No Comments

لاہور(یواین پی)سپریم کورٹ لاہور رجسٹری نے این اے125 مبینہ دھاندلی کیس کا فیصلہ سنادیااور خواجہ سعد رفیق کی اپیل منظور کرتے ہوئے الیکشن ٹربیونل کا فیصلہ کالعدم قراردے دیااور کہاہے کہ این اے 125 میں 2013 کے عام انتخابات میں دھاندلی نہیں ہو ئی۔
جسٹس عظمت سعید کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے محفوظ کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے کہا ہے کہ این اے 125 میں انتخابی دھاندلی ثابت نہیں ہوئی۔خواجہ سعد رفیق کی الیکشن ٹربیونل کے فیصلے کیخلاف اپیل منظور کی جاتی ہے ،عدالت نے الیکشن ٹربیونل کا دو بارہ انتخابات کرانے کا فیصلہ کالعدم قراردیدیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ الیکشن میں 125 سے مسلم لیگ ن کے امیدوار خواجہ سعد رفیق کامیاب قرار پائے تھے،مدمقابل امیدوار حامد خان نے نتائج کو الیکشن ٹربیونل میں چیلنج کر رکھا تھا جس پر الیکشن ٹربیونل نے الیکشن نتائج کالعدم قراردےکرضمنی انتخاب کاحکم دیاتھااور خواجہ سعدرفیق نے الیکشن ٹربیونل فیصلے کیخلاف سپریم کورٹ سے رجوع کیاتھا۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Premium WordPress Themes