لاہور(یواین پی)مسلم لیگ (ن)کی رہنما مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ نواز شریف اور مریم نواز کے استقبال کے لئے شہبازشریف اظہاریکجہتی مارچ کی قیادت کریں گے اور13 جولائی کونوازشریف کافقیدالمثال استقبال ہوگامسلم لیگ (ن)کی رہنما مریم اورنگزیب نے اعلان کیا ہے کہ نواز شریف اور مریم نواز کے استقبال کے لئے شہبازشریف کی قیادت میں اظہاریکجہتی مارچ لوہاری سے روانہ ہوگااور مارچ مال روڈ،چیئرنگ کراس سے ایئرپورٹ پہنچے گاجہاں مسلم لیگ (ن)کے قائد کا بھرپور استقبال کیا جائے گا ۔ان کا مزید کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن)کے قائدنواز شریف کا استقبال کرنا ہمارا حق ہے ،میاں نواز شریف سزاﺅں سے گھبرانے والے نہیں اور ان کے خلاف ایک ڈھیلے کی کرپشن ثابت نہیں ہوئی ،یہ فیصلہ گزشتہ فیصلوں کا تسلسل تھا،عوام 25جولائی کو کارکردگی کی بنیاد پر مسلم لیگ (ن)کو ووٹ دیں گے ۔