اسلام آباد(یواین پی)چیف الیکشن کمشنر جسٹس ریٹائرڈ سرداررضا نے وزارت داخلہ سے سیکیورٹی مانگ لی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق چیف الیکشن کمشنر جسٹس ریٹائرڈ سرداررضا نے سول آرمڈ فورسز کو ایک درخواست لکھی ہے ،جس میں انہوں نے موقف اپنایا ہے کہ جان کوخطرہ ہے ایف سی اورپولیس کے دستے دیئے جائیں، کافی عرصے سے جان سے مارنے کی دھمکیاں مل رہی ہیں اور پشاور حملے کے بعد ان میں اضافہ ہوگیا ہے۔
چیف الیکشن کمشنر کی جانب سے درخواست سول آرمڈ فورسز کے ونگ میں گزشتہ روز جمع کرائی گئی اور ان کے اسٹاف افسر خود درخواست لے کر وزارت داخلہ پہنچے۔