قومی احتساب بیورو نے شہباز شریف کو چھپن کمپنی سکینڈل میں سولہ جولائی کو طلب کرلیا

Published on July 12, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 387)      No Comments

لاہور(یواین پی)قومی احتساب بیورو نے مسلم لیگ (ن)کے صد ر شہباز شریف کو 56کمپنی سکینڈل میں 16جولائی کو طلب کرلیا۔نیب لاہور کے مطابق مسلم لیگ (ن)کے صد ر شہباز شریف کو 56کمپنی سکینڈل کی پنجاب پاور ڈویلپمنٹ کمپنی میں مبینہ کرپشن پر سوالنامہ بھیج دیا گیا ہے جبکہ ان کی نیب میں طلبی کا نوٹس بھی شہباز شریف کی لاہور میں رہائش گا ہ پر ارسال کردیا گیا ہے ۔واضح رہے کہ اس سے قبل صاف پانی سکینڈل میں شہباز شریف نیب میں پیش ہو چکے ہیں اور نیب لاہور کی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم نے دو گھنٹہ سے زائد شہباز شریف سے سوال کیئے تھے ۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Free WordPress Themes