ہارون آباد(یواین پی)بلدیاتی الیکشن کے موخر ہونے کے بعد ہارون آباد کی سیاسی فضاؤں پر خاموشی کا راج ،کھمبوں پرآویزاں پینا فلیکس امیدواروں کے لیے تلخ یادیں بن گئے ۔کئی فصلی بٹیرے سمجھے جانے والے امیدواروں نے غائب ہونے میں عافیت سمجھی ہے بلدیاتی الیکشن کی تاخیر نے ایک بار پھر ہارون آباد کو عجیب مگر اصلی تصویر دکھا دی ہے اور وہ امیدوار جو دن رات عوام کے ساتھ رہنے کے دعویدار تھے اب گدھے کے سر سے سینگ کی طرح غائب ہو چکے ہیں اور ان کی صرف پینا فلیکس لگی ہوئی ہیں جن پر بڑے بڑے دعوے درج ہیں غریبوں کے یہ سچے ہمدرد اب پتہ نہیں کہاں غائب ہیں صرف الیکشن کے موسم میں سامنے آنے والے یہ فصلی بٹیرے اب اڑان بھر چکے ہیں ۔دوسری جانب ہارون آباد کی سیاست کا یہ بے رحمانہ پہلو بھی عوام کے لیے تکلیف دہ ہے اور عوام کو بھی سوچنے کا موقع فراہم کرتا ہے وہ سوچ سمجھ کر اپنے نمائندے منتخب کریں تو کوئی ان کو دھوکہ نہ دے سکیں صرف خدمت کے دعویدار ضروری نہیں ہیں مگر خدمت ضروری ہے عوام یہ دیکھیں کہ کون سال بھر خدمت کرتا ہے اور کون چند دن دعوے کرتا ہے الیکشن قومی ہو یا صوبائی اسمبلی کا ہو یا پھر بلدیاتی ہوں عوام کو سچے نمائندوں اور صرف دعوے کرنے والوں کے درمیان فرق خود دیکھنا ہو گا