ابو ظہبی (یواین پی )سابق وزیراعظم نوازشریف اور مریم نواز اس وقت پاکستان واپسی کیلئے راستے میں ہیں اور ابو ظہبی پہنچ چکے ہیں جہاں سے وہ شام تقریبا ساڑھے چھ بجے لاہور ایئر پورٹ پہنچیں گے تاہم اس موقع پر نوازشریف نے ویڈیو پیغام بھی جاری کر دیا ہے جس میں انہوں نے قوم سے ساتھ چلنے کی اپیل کی ہے ۔ایک جانب یہ ہنگامہ برپا ہے کہ کارکنوں کو ایئر پورٹ پر کیسے روکا جائے اور نوازشریف کو کس طرح گرفتار کیا جائے ؟ لیکن سوشل میڈیا صارفین ایک نئی بحث میں مبتلا ہیں جہاں مریم نواز کی جوتی کی قیمت کے بارے میں بحث ہوتی نظر آ رہی ہے ۔مریم نواز جس لمحے پاکستان روانگی کیلئے نکلنے لگیں اور اپنے بیٹے کو پیار دے رہی تھیں تو اس موقع پرایک تصویر بنائی گئی جو کہ مریم نواز نے سوشل میڈیا پر شیئر کی تاہم اس میں صارفین ماں اور بچے کے درمیان پیار تو نظر نہیں آیا لیکن مریم نواز کی جوتی ضرور نظر آ گئی ۔” سیاست“ نامی سوشل میڈیا پیج نے مریم نواز کی یہ تصویر شیئر کی اور ساتھ دعویٰ کیا کہ یہ جوتی معروف برانڈ کی ہے جس کی قیمت تقریبا پاکستانی 72 ہزار 185 روپے ہے جبکہ 450 برطانوی پاونڈ ہے ۔یہ تصویر اس وقت سوشل میڈیا پر تیزی کے ساتھ وائرل ہو رہی ہے