لاہور (یواین پی)ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا یافتہ سابق وزیراعظم نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز کی گرفتاری کے لئے 16رکنی نیب ٹیم ایئرپورٹ پہنچ گئی ۔سابق وزیراعظم نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز کی گرفتاری کے معاملات کو حتمی شکل دیتے ہوئے رینجرزنے لاہورایئرپورٹ کا کنٹرول سنبھال لیا اور ایپرن پرتعینات عملے کوموبائل فون کے استعمال سے روک دیاگیا ہے ۔ایدھی ایمبولینسزبھی لاہور ایئرپورٹ پہنچادی گئیں جبکہ شہر بھر کے ہسپتالوں کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے ۔واضح رہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نوازلند ن سے ابوظہبی پہنچ چکے ہیں اور ابوظہبی سے ان کا طیارہ شام پونے آٹھ بجے لاہور ایئر پورٹ پر لینڈ کرے گا۔