نیب نے نوازشریف اور مریم نواز کوگرفتار کرلیا

Published on July 13, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 196)      No Comments

لاہور (یواین پی )نیب نے نوازشریف اور مریم نواز کوگرفتار کرلیا ، کچھ دیر بعد ان کو خصوصی ہیلی کاپٹر کے ذریعے اڈیالہ جیل منتقل کرنے کے لئے اسلام آباد روانہ کردیا جائے گا۔تفصیلات کے مطابق نوازشریف اور مریم نواز کو طیارے کی لینڈنگ کے بعدامیگریشن کی کارروائی مکمل ہوتے ہی نیب ٹیم نے حراست میں لے لیا، نوازشریف اور مریم نواز کی گرفتاری کے لئے انتظامات پہلے سے کئے گئے تھے ۔ اس مقصد کیلئے حساس اداروں کے اہلکار ، ڈی جی نیب موقع پر موجود تھے ۔ نوازشریف اور مریم نواز کو گرفتار کرکے اڈیالہ جیل منتقل کرنے کیلئے ایک ہیلی کاپٹر بھی موقع پر موجود تھا ۔ اس مو قع پر مسلم لیگ ن کی کارکن ائیر پورٹ کی حدود کے اطراف میں موجود تھے لیکن ان کو سخت سکیورٹی انتظامات کے باعث ائیر پورٹ کی حدود میں داخل ہونے میں کامیابی نہ مل کسی اور ائیر پورٹ کی حدود کے باہر اپنے قائد نواز شریف سے اظہار یکجہتی کیلئے مسلسل نعرے بازی کرتے رہے جبکہ اس دوران بھٹہ چوک پر کارکنوں اور پولیس کے درمیان جھڑ پ بھی ہوئی اور پولیس کی جانب سے مسلم لیگ ن کے کارکنوں پر لاٹھی چارج اور آنسو گیس کی شیلنگ بھی کی گئی ۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Weboy