راولپنڈی: (یواین پی) پاک فوج کے سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ نے مستونگ خود کش دھماکے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اس واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے مستونگ دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے انتہائی باصلاحیت سیاستدان سراج رئیسانی کو کھو دیا۔آرمی چیف نے کہا کہ جمہوری سرگرمیاں سبوتاژ کرنے کی کوششیں کامیاب نہیں ہونگی، ہم تمام دشمن قوتوں کو مل کر شکست دیں گے۔پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے مستونگ خود کش حملے میں سراج رئیسانی سمیت تمام جاں بحق افراد کے اہلخانہ سے تعزیت، افسوس اور قیمتی جانوں کے ضیاع پر دکھ کا اظہار بھی کیا۔