ذوالفقار مرزا اور ان کے خاندان کا سکیورٹی خدشات کے حوالے سے خط مضحکہ خیز ہے ، عامر فدا پراچہ

Published on July 15, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 217)      No Comments

کراچی(یواین پی)پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرین کے صدر آصف علی زرداری کے ترجمان عامر فدا پراچا نے حکومت سندھ کی طرف سے ذوالفقار مرزا اور ان کے خاندان کے سکیورٹی خدشات کے حوالے سے جاری ہونے والے خط کو مضحکہ خیز قرار دیتے ہوئے حکومت سندھ سے کہا ہے کہ وہ آصف علی زرداری کے خلاف مہم جوئی کا حصہ بننے سے گریز کریں۔ ایک بیان میں عامر فدا پراچا نے کہا کہ مذکورہ خط کے حوالے سے پاکستان پیپلزپارٹی کے الیکشن سیل کے انچارج سینیٹر تاج حیدر نے حکومت سندھ کو دو خط لکھے مگر تاحال نہ تو حکومت سندھ نے اپنے خط کی تصدیق کی اور نہ ہی کوئی تردید جو اس بات کی نشاندہی ہے کہ حکومت سندھ آصف علی زرداری کی کردار کشی کی مہم کا حصہ بن رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آصف علی زرداری جمہوریت پسند شخصیت ہیں۔ انہوں نے سیاست میں برداشت کے کلچر کو فروغ دیا ہے۔ عامر فدا پراچا نے کہا کہ ذوالفقار مرزا سستی شہرت حاصل کرنے کے لئے ڈرامہ کر رہے ہیں۔ جی ڈی اے عوام کی حمایت سے محروم ہے اس لئے شکست خردہ ٹولا آصف علی زرداری پر الزام تراشی کر رہا ہے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Theme