سرینگر(یواین پی )مقبوضہ کشمیر میں ایک اور بھارتی فوجی کی خود کشی،ایک نوکری چھوڑ کر بھاگ گیا ۔ مقامی میڈیا کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے ضلع شوپیاں میں سی آر پی ایف14بٹالین اہلکار برن رائے ولد جگدیش رائے ساکن آسام جمعرات کو پولیس لائنز شوپیان سے لاپتہ ہوا ۔ جمعہ کو اس نے اپنے ساتھی کو فون کیا اور اس سے کہا میں بھاگ گیا ہوں کیونکہ مجھے چھٹی نہیں مل رہی تھی، اور اب میں نوکری نہیں کروں گا۔ادھر پٹن میں519 آرمی سگنل کور سے وابستہ نائیک بہادر ٹوکری بیہوش ہوگیا اور گر پڑا۔اسے فوری طور پر سب ڈسٹرکٹ اسپتال پٹن پہنچایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔بھارتی فوج کے مطابق وہ حرکت قلب بند ہونے سے فوت ہوا تاہم ڈاکٹروں کی رپورٹ میں ایسا کچھ نہیں لکھا گیا جس کے بعد امکان ظاہر کیا ہے کہ بہادر ٹوکری نے خود کشی کی ہے جو کافی عرصے سے چھٹی مانگ رہا تھا۔فوجی جوان کے ساتھیوں نے بھی خود کشی کا امکان ظاہر کیا ہے ۔