مقبوضہ بیت المقدس (یواین پی)فلسطینی اتھارٹی نے کہا ہے کہ فلسطینی تنظیم حماس اور اسرائیل میں جنگ بندی پر اتفاق ہو گیا ہے، خطے میں کشیدگی کے خاتمے کیلئے مصر اور عالمی کوششیں کامیاب ہوئیں۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق فلسطینی اتھارٹی کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ میں کہا گیا کہ حماس اور اسرائیل میں جنگ بندی پر اتفاق ہو گیا ہے، خطے میں کشیدگی کے خاتمے کیلئے مصر اور عالمی کوششیں کامیاب ہوئیں۔دوسری جانب ترجمان اسرائیلی وزیراعظم نے جنگ بندی پر اتفاق کی خبرپر ردعمل دینے سے انکار کردیا۔واضح رہے کہ گزشتہ روز غزہ پٹی پر اسرائیلی لڑاکا طیاروں کی بمباری سے 2 فلسطینی نو جوان جاں بحق اور25 افراد زخمی ہوگئے تھے،اسرائیلی لڑاکا طیاروں نے غزہ پٹی میں حماس ودیگر مسلح مزاحمتی تنظیموں کے ٹھکانوں پر بمباری کا سلسلہ جاری رکھا جو 2014 کے بعد اسرائیل کا سب سے بڑا حملہ تھا۔