شفاف الیکشن نہ ہوئے تو بڑا المیہ ہو گا: شہباز شریف

Published on July 16, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 324)      No Comments

کوئٹہ(یواین پی) سانحہ مستونگ پر ن لیگ کی انتخابی سرگرمیاں معطل، شہباز شریف دورہ سوات ملتوی کر کے کوئٹہ پہنچ گئے، سراج رئیسانی کے ورثا سے اظہارِ تعزیت اور فاتحہ خوانی کی۔ انہوں نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ شفاف الیکشن نہ ہوئے تو بڑا المیہ ہو گا۔مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں محمد شہباز شریف اپنی انتخابی سرگرمیاں معطل کر کے کوئٹہ پہنچے اور مستونگ دہشتگرد حملے میں شہید سراج رئیسانی کے اہلخانہ سے تعزیت اور ان کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کی۔بعد ازاں میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ اس افسوسناک واقعہ کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے، میں نے میاں صاحب سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کی اور ان ہی کی ہدایت پر میں فوری طور پر کوئٹہ پہنچا ہوں۔ میں واقعہ کی تحقیقات کیلئے ٹروتھ کمیشن کے قیام کے مطالبے کی حمایت کرتا ہوں۔شہباز شریف نے مطالبہ کیا کہ پنجاب فرانزک لیب کے ذریعے واقعہ کی مکمل تحقیقات کرائی جائیں کیونکہ جب تک معاملے کی ٹیکنیکل بنیادوں پر تحقیقات نہیں ہوتیں، ملوث عناصر تک نہیں پہنچا جا سکتا۔ انہوں نے اس خدشے کا بھی اظہار کیا کہ دہشت گردی کے واقعات انتخابات میں رخنہ ڈال سکتے ہیں۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Theme