اسلام آباد(یواین پی)پاکستان کا بیرون ملک اپنے شہریوں کی جائیدادوں کی معلومات تک رسائی کا اہم ترین معاہدہ ہو گیا جس پر مکمل طور پر عمل درآمد یکم ستمبر سے ہو گا۔ ایف بی آر کی جانب سے اعلامیہ جاری کر دیا گیا۔ایف بی آرکے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق پاکستان کواپنے شہریوں کی بیرون ملک جائیدادوں کی معلومات ملنا شروع ہوگئیں ہیں اور برطانیہ میں پاکستانیوں کی غیرمنقولہ جائیداد کی تفصیلات مل گئیں،برطانیہ میں جائیدادوالوں میں سیاستدان، بیوروکریٹس، کاروباری شخصیات بھی شامل ہیں ،جبکہ معلوما ت برطانیہ کی ٹیکس اتھارٹی کے تعاون سے حاصل کی گئیں ہیں ۔اعلامیہ میں ایف بی آر کا مزید کہنا تھا کہ ایمنسٹی اسکیم میں بیرون ملک جائیدادیں ظاہر نہ کرنیوالوں کے خلا ف کارروائی ہو گی اور جائیدادوں کے مالکان کے خلاف کارروائی کے لئے معلومات کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔ایف بی آر کا مزیدکہنا تھا کہ بیرون ملک جائیدادوں کی معلومات تک رسائی کے اہم ترین معاہدہ پر مکمل طور پر عمل درآمد یکم ستمبر سے ہو گااور او ای سی ڈی کے تحت 101 ممالک معلومات فراہم کرنے کے پابند ہیں۔