لندن: (یواین پی) ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ سبزیوں اور پھلوں کا زیادہ استعمال ذیابیطس کے خطرے کو کم کرتا ہے۔برطانیہ میں ہونے والی تحقیق کے مطابق پھل اور سبزیوں کا زیادہ استعمال کرنے والے افراد میں ذیابیطس میں مبتلا ہونے کا خطرہ تقریباً 21 فیصد تک کم ہوجاتا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ پھلوں اور سبزیوں پر مشتمل غذائیں بلڈ شوگر کو کنٹرول میں رکھنے میں مدد دیتی ہیں۔ جس کی وجہ سے جسمانی صحت بہتر رہتی ہے۔