لاہور: (یواین پی) عام انتخابات کے انتظامات کو حتمی شکل دینے کے لئے ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسر کی سربراہی میں اہم اجلاس، لاہور کے 711 پولنگ سٹیشن حساس قرار، پولنگ سٹیشنزز پر 2886 سی سی ٹی وی کیمرے نصب کئے جائیں گے۔عام انتخابات کے انتظامات کو حتمی شکل دینے کے حوالے سے ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسر عابد قریشی کی سربراہی میں اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں پاکستان آرمی کے بریگیڈئیر عامر، پولیس افسران اور ضلعی مانیٹرنگ کمیٹی کے افسران نے شرکت کی۔برگیڈئیر عامر نے اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ اے کیٹیگری کے 711 پولنگ سٹیشنز کو حساس قرار دیا گیا ہے، تمام پولنگ سٹیشنز کی سیکیورٹی کے انتظامات مکمل کر لئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ہر پولنگ سٹیشن پر فوج کے چار جوان تعینات ہونگے، صورتحال کے مطابق جوانوں کی تعداد کو مزید بڑھایا جا سکتا ہے۔انہوں نے بتایا کہ حساس پولنگ سٹیشنز پر فوج کے 20 سے 25 جوان تعینات ہونگے، پولیس کی جانب سے ڈی آر او کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ کلوز سرکٹ کیمروں کے ذریعے سیکیورٹی کو یقینی بنایا جائے گا، 2886 سی سی ٹی وی کیمرے پولنگ سٹیشنز پر نصب کیے جائیں گی۔