انتخابی مہم ، کراچی ميں اے پي ايم ايل نے ديو ہيکل عقاب سجالی

Published on July 17, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 693)      No Comments

کراچی (یواین پی)کراچی میں الیکشن کا ماحول گرم ہے ہر سیاسی جماعت اپنے اپنے انداز میں ووٹرز کی حمایت حاصل کرنے میں مصروف ہے۔ ایسے میں آل پاکستان مسلم لیگ نے دیو ہیکل عقاب سجا لیا۔سابق صدر پرویز مشرف کی پارٹی کا انتخابی نشان عقاب جسے کراچی کے حلقے این اے 255 میں سجادیا گیا ہے، تیرہ فٹ چوڑے اور پندرہ فٹ اونچے عقاب کے ماڈل سے لیاقت آباد والوں کا دل لبھانے کی کوشش جارہی ہےاے پی ایم ایل کے این اے 255 سے امیدوار محمد جمیل احمد کہتے ہیں لیاقت آباد والوں کےمسائل حل کریں گے۔لیاقت آباد تو ماضی میں رہا ہے ایم کیوایم کا گڑھ اب دیکھنا یہ ہوگا کہ کیا پتنگ کی اڑان کو عقاب کی اڑان مات دے سکے گی اس کا فیصلہ تو 25 جولائی کو ہوگا۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress主题