واجبات کی ادائیگی کے بعد اہل ہو سکتے ہیں:سپریم کورٹ کے جسٹس اعجاز الاحسن کا فیصلہ
اسلام آباد(یواین پی)سپریم کورٹ نے انتخابی عذداری کیس میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 151خانیوال سے پیپلزپارٹی کے امیدوار ہمایوں خان کو نااہل قرار دے دیا ہے،دوران سماعت جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا کہ امیدوار ہمایوں خان واجبات کی ادائیگی کے بعد اہل ہو سکتے ہیں۔ہمایوں خان کو ہائی کورٹ نے نادہندہ ہونے پر نااہل قرار دیاتھا۔جسٹس شیخ عظمت سعید نے کیس کی سماعت کے دوران ریمارکس دیے کہ ہمایوں خان کے ذمے13 لاکھ روپے کے واجبات تھے۔جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا کہ ہمایوں خان واجبات کی ادائیگی کے بعد اہل ہو سکتے ہیں۔عدالت نے اپیل کی سماعت کر تے ہوئے ان کو نا اہل قرار دیا ہے۔