نواحی بستی مجاہد کالونی میں گزشتہ روز بارش کے بعد 18گھنٹے سے بجلی کی طویل بندش پر شہری سراپا احتجاج بن گئے
بورے والا( یواین پی)بجلی کی طویل بندش پر شہریوں کا لاہور ،ملتان روڈ بلاک کر کے واپڈا کے خلاف احتجاج واقعات کے مطابق نواحی بستی مجاہد کالونی میں گزشتہ روز بارش کے بعد 18گھنٹے سے بجلی کی طویل بندش پر شہری سراپا احتجاج بن گئے سینکڑوں علاقہ مکینوں نے کونسلر جمیل شاہد رحمانی کی قیادت میں لاہور ملتان روڈ کو بلاک کر کے واپڈا کے خلاف احتجاج کیا اور نعرہ بازی کی علاقہ مکینوں نے بتایا کہ مساجد اور گھروں میں پانی ختم ہو چکا ہے گرمی کی حبس سے ان کا گھروں میں برا حال ہے شکایات درج کروانے کے باوجود 18گھنٹے گزر چکے ہیں ابھی تک واپڈ (میپکو) نے علاقہ کی بجلی بحال نہیں کی ہے روڈ بلاک سے سڑک کے دونوں جانب لمبی لمبی گاڑیوں کی لائنیں لگ گئیں مقامی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور ٹریفک کو بحال کرنے کے لیے علاقہ مکینوں سے مذاکرات جاری ہیں۔واپڈا کے اہلکار بھی بجل کی بحالی کے لیے موقع پر پہنچ چکے ہیں