زائرین مسجد نبوی کے لیے 4 پیدل زمین دوز راستے تیار

Published on July 18, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 410)      No Comments

مدینہ منورہ (یواین پی) مدینہ منورہ کی ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے مسجد نبوی کی زیارت کے لیے آنے والے زائرین کی سہولت اور سڑکوں پر ٹریفک کا بوجھ کم کرنے کے لیے چار زمین دوز سرنگیں (انڈر پاس) تیار کیے ہیں۔مدینہ منورہ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ مسجد نبوی کے زائرین کے لیے یہ نئی سہولت مدینہ کے گورنر شہزادہ فیصل بن سلمان بن عبدالعزیز کی مساعی کا نتیجہ ہے۔پیدل انڈر پاس نمبر 2 اور 3 کی لمبائی 125 میٹر ہے جن کے دونوں اطراف میں چار الیکٹرک سیڑھیاں اور معذور افراد کے لیے آمد و رفت کے راستے بنائے گئے ہیں۔ مجموعی طور پر سرنگوں کے اندر 12 برقی سیڑھیاں اور عام سیڑھیاں بھی تیار کی گئی ہیں جن سے گزر کر مسجد نبوی کے شمالی سمت تک بہ آسانی پہنچا جا سکتا ہے۔ ان پیدل راستوں کی تیاری سے جہاں زائرین کو مسجد نبوی تک براہ راست رسائی کی سہولت ملے گی وہیں مسجد کے گرد مرکزی مقام تک گاڑیوں کے رش سے بھی بچا جاسکے گا۔مسجد نبوی تک پیدل رسائی کے لیے تیار کردہ ان چاروں زمین دوز راستوں کو جدید ترین سہولیات سے آراستہ کیا گیا ہے۔ سرنگوں کو ٹھنڈا رکھنے کے لیے ایئرکنڈیشن کا بندوبست ہے۔ آگ لگنے کی صورت میں آگ بجھانے کے آلات، روشنی، ہدایات کے لیے بہترین ساؤنڈ سسٹم، شہریوں کی محفوظ نقل وحرکت کے لیے مانیٹرنگ کیمرے اور جگہ جگہ شہریوں کی ضروری رہنمائی کیلئے سکرینیں نصب ہیں۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Themes