پشاور(یواین پی) ہیلی کاپٹر سکینڈل کے الزامات کی روشنی میں پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان آج نیب خیبر پختونخوا میں پیش ہو نگے سرکاری ہیلی کاپٹر کے 74گھنٹے تک غیر قانونی استعمال کرنے کے الزامات میں خزانے کو اکیس لاکھ روپے نقصان پہنچانے پر انہیں طلب کیا گیا ہے اس سے قبل سابق وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک اور 4بیورو کریٹس نے بھی اپنے بیانات قلمبند کئے تھے نیب ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ کے علاوہ جن سابق وزراء یا سابقہ شخصیات کی جانب سے ہیلی کاپٹر استعمال کیا گیا ہے ان کے بیا نات بھی مرحلہ وار طور پر قلمبند کئے جائینگے ۔ذرائع نے بتایا ہے کہ نیب کی جانب سے عمران کو اس ضمن میں نوٹس جاری کیا تھا کہ وہ نیب خیبر پختونخوا میں بیان قلمبند کرے اور اس ضمن میں عمران خان ممکنہ طور پر آج پشاور آئینگے اور نیب خیبرپختونخوا میں اپنا بیان قلمبند کرینگے۔ ان کے ہمراہ ان کے وکلاء بھی موجود رہینگے ۔