لاہور (یواین پی )قومی احتساب بیورو کا این اے 135سے مسلم لیگ ن کے امیدوار برجیس طاہر کے خلاف نیب ریفرنس بنانے کا فیصلہ کر لیا۔نیب لاہور نے این اے 135سے مسلم لیگ ن کے امیدوار برجیس طاہر کو 20 جولائی کوطلب کر لیا۔برجیس طاہر پراپنے حلقے میں سوئی گیس کی فراہمی میں بدعنوانی کا الزام ہے۔
واضح رہے کہ ن لیگ کے امیدوار برجیس طاہر قومی اسمبلی کے حلقہ 135 سے2013کے عام انتخابات میں بیاسی ہزار اڑتیس ووٹ لے کر کامیاب ہوئے تھے۔