فیصل آباد (یواین پی)امیر تنظیم مشائخ عظام پاکستان صوفی مسعوداحمدصدیقی لاثانی سرکار کی زیر سرپرستی پاکستان سمیت دنیا کے کئی ممالک میں ’’شان خاتم النبین محمد مصطفی ﷺ‘‘کنونشنزبسلسلہ جشن ولادت مرشد اکمل صوفی مسعوداحمدصدیقی لاثانی سرکار کے انعقادکاسلسلہ تیزی سے جاری ہے ،مرکزی لاثانی سیکرٹریٹ فیصل آباد سمیت لاہو رمیں صدیقی لاثانی سرکار کے خلیفہ مجاز پیر طریقت رہبر شریعت پیر محمد راشد نقشبندی ،ٹوبہ ٹیک سنگھ میں صدیقی لاثانی سرکار کے خلیفہ مجاز پیر طریقت رہبر شریعت پیر احسان الحق معصومی نقشبندی،گجرات میں لاثانی ویلفےئرفاؤنڈیشن انٹرنیشنل کے امیر حلقہ غلام عباس نقشبندی ،راولپنڈی اسلام آباد میں لاثانی ویلفےئرفاؤنڈیشن انٹرنیشنل کے امیر حلقہ محمد ارشد نقشبندی ،ملتان شریف میں امیر حلقہ صاحبزادہ عبدالقیوم نقشبندی ،لیہ میں امیر حلقہ محمد شاہد نقشبندی اورانڈیا میں لاثانی ویلفےئرفاؤنڈیشن انٹرنیشنل کے کوارڈینیٹر انجینئر محمد عمران نقشبندی کی زیر صدارت اپنے اپنے علاقوں میں ’’شان خاتم النبین محمد مصطفی ﷺ ‘‘کنونشنز کاانعقاد ہوا۔کنونشنز کے مشترکہ اعلامیہ میں کہاگیا کہ ہمیں اپنے اخلاق وکردار سے یہ ثابت کرنا ہے کہ ہم واقع اسوہ رسولﷺ پر چلنے والے سچے امتی ہیں،اگر ہم بے نمازی ہیں،جھوٹ بولتے ہیں،کرپشن کرتے ہیں،بہتان بازی کرتے ہیں،اللہ ورسولﷺ کے محبوبوں کی گستاخیاں کرتے اورحرام کھاتے ہیں توپھر ہم صرف نام کے مسلمان ہیں، پھر یہ ہمارے لئے لمحہ فکریہ ہے کہ ہم کیسے مسلمان ہیں؟جواپنے خدااوررسولﷺ کی تعلیمات سے بے بہرہ اوربے دین ہوچکے ہیں اوردعویٰ مسلمان اورامتی ہونے کاکرتے ہیں ؟ہم اپنی سیرت وکردارکااپنے اپنے اسلاف سے موازنہ کریں توشرمندگی کے علاوہ ہمارے پاس کچھ نہیں بچتا۔ہمیں اس وقت اپنے اخلاق وکردارکواسلامی تعلیمات کے مطابق ڈھالنے کی اشدضرورت ہے اورگھروالوں سے لیکر اپنے اورغیر ہمیں دیکھ کرکہنے پر مجبورہوجائیں کہ کیا بات ہے یہ ہے حقیقی مسلمان ۔یعنی نمازاوراپنے آقا ﷺ پر درودوسلام کی پابندی ،جھوٹ ،گستاخی اوربے ادبی سے بچنے والا،گالم گلوچ سے پرہیز کرنیوالا،لوگوں کودھوکہ نہ دینے والا اوررزق حلال کمانے والا ،ایسے لوگ ہی پیار ے آقا ومولاحضورنبی کریم روف الرحیم ﷺکے سچے امتی ہیں،اگر ہمارا کردارایسانہیں توہمیں فکرکرنی چاہیے۔علما ء ومشائخ نے اپنے مشترکہ خطابات میں کہاکہ اپنے آقا ﷺ پر درودوسلام کوجس طرح صدیقی لاثانی سرکار نے پاکستان سمیت دنیا بھر میں پھیلایا ہے ا سکی مثال نہیں ملتی،اس سے پتہ چلتاہے کہ جس کوجس سے محبت ہوتی ہے وہ اسی کاذکرکرتاہے یقیناًصدیقی لاثانی سرکا راللہ ورسولﷺ کے سچے عاشق ہیں جن کی سیرت وکردارکودیکھ کرلاکھوں کروڑوں لوگ ہدایت پاچکے ہیں اوریہ سلسلہ بڑی تیزی سے جاری وساری ہے۔