ٹریسا مے کا وزیرِاعظم ناصرالملک کو خط، دہشتگردی واقعات کی مذمت

Published on July 19, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 119)      No Comments

اسلام آباد: (یواین پی) اپنے خط میں برطانوی وزیرِاعظم نے پاکستان میں ہونے والے حالیہ دہشتگردی واقعات میں جاں بحق ہونے والے افراد کے ورثا سے اظہارِ تعزیت کیا ہے۔برطانوی وزیرِاعظم ٹریسا مے کی جانب سے نگران وزیرِاعظم ناصر الملک کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے انتخابی عمل میں حصہ لینے والوں پر حملے ہونے پر شدید دکھ ہوا، جمہوری اقدار کو فروغ دینا ہی دہشت گردی کا بہترین توڑ ہے۔برطانوی وزیرِاعظم ٹریسا مے نے ناصر الملک کو لکھے گئے اپنے خط میں پاکستان میں ہونے والی دہشت گردی کی مذمت کی اور اس کا شکار ہونے والے افراد کے ورثا سے اظہار تعزیت بھی کیا۔

Readers Comments (0)




Weboy

Weboy