لاہور: (یواین پی) پنجاب حکومت کے پنشنرز کیلئے خوشخبری، پنشن میں اضافے کا فیصلہ، محکمہ خزانہ نے پنشن میں مجوزہ اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔صوبائی وزیرِ خزانہ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق کم سے کم پنشن 6 ہزار سے بڑھا کر 10 ہزار کر دی گئی ہے جبکہ ریٹائرڈ ملازمین کی فیملی کیلئے پنشن ساڑھے 4 ہزار سے بڑھا کر ساڑھے 7 ہزار مقرر کر دی گئی ہے۔نوٹی فیکیشن کے مطابق 75 سال یا زیادہ عمر کے ریٹائرڈ ملازمین کیلئے پنشن 15 ہزار، 75 سال یا زائد عمر کے ریٹائرڈ ملازم کی فیملی کیلئے 11 ہزار 250 روپے مقرر کر دی گئی ہے اور ریٹائرڈ ملازمین کی مختلف درجہ بندیوں کیلئے 7.5، 10 اور 15 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔غیر ممالک میں مقیم ریٹائرڈ ملازمین بھی پنشن اضافہ سے مستفید ہونگے تاہم بھارت اور بنگلا دیش میں مقیم ریٹائرڈ ملازمین پنشن میں اضافے سے محروم رہٰں گے، محکمہ خزانہ نے پنشن اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔