نازیبا زبان کا استعمال، فضل الرحمان، ایاز صادق اور پرویز خٹک کو نوٹسز

Published on July 20, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 131)      No Comments


اسلام آباد: (یواین پی) الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر ایاز صادق، مولانا فضل الرحمان اور پرویز خٹک کو نوٹسز جاری کیے ہیں۔تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی اور نازیبا زبان استعمال کرنے پر سابق سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق، سابق وزیرِاعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک اور جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کو نوٹسز جاری کر دیے ہیں۔الیکشن کمیشن کے نوٹس میں کہا گیا ہے کہ ایاز صادق اور پرویز خٹک کی الیکٹرانک اور سوشل میڈیا پر تضحیک آمیز اور نازیبا گفتگو نشر ہوئی، دونوں رہنماؤں کو 21 جولائی کو خود یا وکیل کے ذریعے پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔دوسری جانب الیکشن کمیشن نے نازیبا الفاظ استعمال کرنے پر جمیعت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کو بھی نوٹس جاری کر دیا ہے، انھیں بھی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی اور نازیبا الفاظ استعمال کرنے پر 21 جولائی کو طلب کیا گیا ہے۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress主题