فرائض میں کوتاہی برتنے والے ویکسینیٹرز کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے جواد اکرم

Published on January 28, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 384)      No Comments

\"28-1-2014
وہاڑی( یواین پی)ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن آفیسر وہاڑی جواد اکرم نے کہا ہے کہ محکمہ صحت کے ای پی آئی پروگرام میں جنرل ڈیوٹی پر کام کرنے والے تمام ویکسینیٹرز کو ان کی جائے تعیناتی پر بھجوایا جائے اور فرائض میں کوتاہی برتنے اور ریکارڈ مکمل نہ کر نے والے ویکسینیٹرز کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے یہ بات انہو ں نے اپنے کمیٹی روم میں ای پی آئی پروگرام اور پولیو مہم کے جائزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔اجلاس میں ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر الطاف گوہر ، عالمی ادارہ صحت کے نمائندے ڈاکٹر یاسر،ای ڈی او ایجوکیشن سید وحید الدین شاہ ،اسسٹنٹ کمشنر وہاڑی عمران منیر بھٹی ،اسسٹنٹ کمشنر بوریوالا سیف اللہ ساجد ،ڈی او سکینڈری ایجوکیشن رانا کوثر خان ، ڈی او سوشل ویلفیئر رائے اختر اظہر، ڈی او بہبود آبادی راؤ راشد حفیظ ، ڈاکٹر جاوید خالد ،ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال ڈاکٹر محمد اشرف، ڈاکٹر راؤ خلیل،ڈاکٹر غلام محی الدین ،ڈاکٹر احمد نواز،سپرنٹنڈنٹ ویکسینیٹر محمد اظہر بٹ بھی موجود تھے۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ کواردینیشن آفیسر جواد اکرم نے کہا کہ حالیہ پولیو مہم کے دوران محکمہ صحت سمیت دیگر اداروں کی فرض شناسی سے یہ مہم102فیصد کامیاب رہی اور مقررہ ہدف سے5لاکھ13ہزار781 زیادہ5لاکھ29ہزار156 بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے گئے جس پر عالمی ادارہ صحت کی طرف سے سے اس مہم میں ضلع وہاڑی کو اے رینک دیا گیا ہے انہوں نے بتایا کہ اس مہم کے دوران 50ہزار48بچے ایسے تھے جو گزشتہ مہم کے دوران موقع پر موجود نہ تھے جن میں سے24ہزار726بچوں کو تین روزہ پولیو مہم کے دوران جبکہ21ہزار344بچوں کو پولیو مہم کے اگلے دو روز میں پولیو ویکسین کے قطرے پلائے گئے اسی طرح 3ہزار976بچے باقی رہ گئے ہیں۔جنہیں اگلے14روز میں قطرے پلانے کا ٹاسک متعلقہ ٹیموں کو سونپ دیا گیا ہے۔ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن آفیسر جواد اکرم نے محکمہ صحت کے افسران کو ہدایت کی کہ وہ ای پی آئی پروگرام کی مانیٹرنگ کو مؤثر بنائیں اور مانیٹرنگ پلان کے مطابق ویکسینیٹرز کی کارکردگی کو چیک کریں

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress主题