عام انتخابات 2018 کے انعقاد میں 5دن باقی،تیاریاں آخری مراحل میں داخل

Published on July 20, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 528)      No Comments

اسلام آباد(یوا ین پی)عام انتخابات 2018 کے انعقاد میں 5دن باقی الیکشن کمیشن کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل ہوگئی ہیں 20 جولائی تک تمام اضلاع میں بیلٹ پیپرز کی ترسیل مکمل کرلی جائے گی،22 جولائی تک پولنگ بیگز کو حتمی شکل دے دی جائے گی،23 جولائی کو ملک بھر کے پچاسی ہزار سے زائد پولنگ اسٹیشنز کا کنٹرول آرمی سنبھال لے گی، 24 جولائی کوانتخابی سامان کی ترسیل فوج کی نگرانی میں پولنگ اسٹیشنز پر کی جائیگی،تمام سیاسی جماعتوں نے ملک کے بڑے بڑے شہروں میں اپنے جلسوں کو حتمی شکل دیدی ہے ۔عام انتخابات2018کے انعقاد کیلئے الیکشن کمیشن کی تیاریاں اخری مراحل میں داخل ہوگئی ہیں انتخابات میں استعمال ہونے والی سٹیشنری اور دیگر سامان تمام اضلاع میں پہنچا دئیے گئے ہیں جبکہ بیلٹ پیپرز کی چھپائی اورترسیل کے ساتھ ساتھ تمام اضلاع میں فوج کی نگرانی میں پہنچانے کا کام20جولائی تک مکمل کر لیا جائے گاجبکہ22جولائی تک پولنگ بیگز کی تیاری کو حتمی شکل دیدی جائے گی23جولائی کو ملک بھر کے پولنگ سٹیشنوں پر پاک فوج کی تعیناتی عمل مکمل کر لی جائے گی جبکہ 24جولائی کو پاک فوج کی نگرانی میں پولنگ سٹیشنوں پر بیلٹ پیپرز سمیت انتخابات میں استعمال ہونے والے دیگر مواد کی ترسیل کی جائے گی دوسری جانب سے سیاسی جماعتوں نے بھی انتخابات میں 5دن باقی رہ جانے پر اپنی سرگرمیوں میں تیز ی شروع کر دی ہے اور مختلف شہروں میں بڑے بڑے جلسوں کی منصوبہ بندی مکمل کر لی ہے ۔

 
Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress主题