عام انتخابات: 25 جولائی کو چاروں صوبوں میں دہشتگردی کا خدشہ

Published on July 21, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 188)      No Comments

لاہور: (یواین پی) حساس اداروں کی جانب سے وزارتِ داخلہ اور الیکشن کمیشن کو پیش کی گئی رپورٹ میں عام انتخابات کے روز چاروں صوبوں میں دہشتگردی کے خدشات سے آگاہ کر دیا ہے۔میڈیا کے ذرائع کے مطابق حساس اداروں کی رپورٹ میں خدشہ ظاہر کیا گیا ہے کہ پنجاب، سندھ، خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں 25 جولائی کو عام انتخابات کے روز دہشتگردی کے واقعات ہونے کا خدشہ ہے۔رپورٹ میں خدشہ ظاہر کیا گیا ہے کہ بلوچستان میں علیحدگی پسند جماعتیں، پنجاب میں کالعدم تنظیمیں، سندھ میں ایم کیو ایم لندن، خیبر پختونخوا میں مختلف دہشتگرد تنظیمیں اور فاٹا میں پشتون تحفظ موومنٹ امن وامان کی صورتحال کو خراب کر سکتی ہیں جبکہ دہشتگردی کے واقعات کا بھی خطرہ ہے۔حساس اداروں کی جانب سے مرتب کی گئی اس اہم رپورٹ پر الیکشن کمیشن آف پاکستان نے تمام چیف سیکرٹریز اور آئی جیز کو سیکیورٹی اقدامات بہتر بنانے کی ہدایت کر دی ہے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress Themes