اسلام آباد: (یواین پی) حساس اداروں نے عام انتخابات میں حساس پولنگ اسٹیشنز کے حوالے سے رپورٹ وزرات داخلہ اور الیکشن کمیشن کو پیش کر دی۔ رپورٹ میں ملک بھر کے 20 ہزار سے زائد پولنگ اسٹیشنز جبکہ 60 ہزار ایک سو پولنگ بوتھس کو حساس قرار دیا گیا ہے۔عام انتخابات 2018 میں حساس اداروں کی رپورٹ وزرات داخلہ اور الیکشن کمیشن کو پیش، ملک بھر میں 20 ہزار 789 پولنگ اسٹیشنز جبکہ 60 ہزار 100 پولنگ بوتھس کو حساس قرار دیا گیا ہے۔ 4 لاکھ 49 ہزار سے زائد پولیس اور ایف سی اہلکار تعینات کرنے کی تجویز بھی دی گئی ہے۔ حساس اداروں نے اپنی رپورٹ میں بلوچستان کے 1768 پولنگ اسٹیشنز، خیبرپختونخوا کے 7356، پنجاب کے 5686، سندھ کے 5776 جبکہ اسلام آباد کے 173 پولنگ اسٹیشنز کو حساس قرار دیا۔ رپورٹ کی روشنی میں الیکشن کمیشن نے چیف سیکرٹریز اور آئی جیز کو سیکیورٹی اقدامات کا حکم دے دیا ہے۔رپورٹ میں تجویز کیا گیا ہے کہ پنجاب اور اسلام آباد میں 2 لاکھ 2 ہزار 100 پولیس اہلکار، سندھ میں 1 لاکھ 599، خیبرپختونخوا میں 87 ہزار 269 جبکہ بلوچستان میں پولیس اور ایف سی کے 59 ہزار 497 اہلکار تعینات کیے جائیں۔