ون ڈے کرکٹ کے مزید 2 عالمی ریکارڈ فخر زمان کے منتظر

Published on July 22, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 460)      No Comments

لاہور: (یواین پی) کیرئیر کی اٹھارویں اننگز میں تیز ترین ہزار رنز بنانے کا عالمی ریکارڈ فخرزمان کا منتظر ہے، وہ کل زمبابوے کے خلاف 20رنز بنا کر یہ کارنامہ سرانجام دینے والے دنیا کے پہلے بلے باز بن سکتے ہیں۔دو مزید عالمی ریکارڈ فخر زمان کی جھولی میں گرنے کو تیار ہے۔ کیرئیر کی اٹھارویں اننگز میں تیز ترین ہزار اسکور بنانے کے لئے قومی اوپنر کو صرف 20رنز درکار ہیں۔ 21 اننگز میں تیز ترین ہزار رنز کے ریکارڈ پر ویوین رچرڈز کا قبضہ ہے۔فخرزمان مزید 37رنز بنا کر پانچ میچز کی سیریز میں زمبابوین بلے باز ہملٹن مسکڈازا کا 567 رنز کا ورلڈ ریکارڈ بھی اپنے نام کر سکتے ہیں جبکہ چھ میچز کی ون ڈے سیریز میں 558 رنز کا عالمی ریکارڈ بھارتی کپتان ویرات کوہلی کے پاس ہے۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Themes