اسلام آباد(یواین پی)مسلم لیگ (ن) کے 11 یوسی چیئرمین نے پیپلزپارٹی کے امیدوارمختارعباس کی حمایت کافیصلہ کر لیا۔یوسی چیئرمین وقارڈارکاکہنا ہے کہ یوسی 70،71،72،73،75،76،77،21،22،23،24 کے چیئرمین ہمارے ساتھ ہیں،پارٹی جوبھی فیصلہ کرے ہم پیپلزپارٹی کوووٹ دیں گے اور اپنی جماعت سے بھی پیپلزپارٹی کی حمایت کی اپیل کرتے ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کے امیدوارمختارعباس کی حمایت کے فیصلے کا اعلان آج ہی پریس کانفرنس کے ذریعے کریں گے۔