نئیر حسین بخاری کا حلقہ این اے 60 الیکشن ملتوی ہونے پر احتجاج،اعلیٰ عدلیہ سے رجوع کرنیکا اعلان

Published on July 23, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 193)      No Comments

اسلام آباد( یواین پی ) پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل نئیر حسین بخاری نے حلقہ این اے 60راولپنڈی الیکشن ملتوی ہونے پر احتجاج کیا۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے اپنے اختیارات سے تجاوز کیا ۔ کسی امیدوار انتقال کے علاوہ حلقے سے الیکشن ملتوی نہیں کیا جاسکتا۔ ،مریم نواز اور کیپٹن صفدر کے حلقوں سے الیکشن ملتوی کیوں نہ ہوئے۔ اس فیصلے کے خلاف اعلیٰ عدلیہ سے رجوع کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ الیکشن ملتوی کرانا قانون کی خلاف ورزی ہے، الیکشن کمیشن نے اپنے اختیارات سے تجاوز کیا ہے حالانکہ مریم نواز اور کیپٹن صفدر کے حلقوں کے انتخابات ملتوی نہیں کیے گئے۔ امیدوار کے انتقال کے علاوہ الیکشن ملتوی نہیں کیے جاسکتے۔ اس فیصلہ سے الیکشن کمیشن متنازعہ ہورہا ہے۔ حلقہ این اے 60 سے الیکشن ملتوی ہونے کے خلاف اعلٰی عدلیہ سے رجوع کرینگے ۔ 

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Free WordPress Theme