نواز شریف کی اڈیالہ جیل میں گورنر پنجاب رفیق رجوانہ اور گورنر خیبر پختونخواہ اقبال ظفر جھگڑا سے ملاقات

Published on July 23, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 189)      No Comments

راولپنڈی (یواین پی)سابق وزیراعظم نواز شریف کی اڈیالہ جیل میں گورنر پنجاب رفیق رجوانہ اور گورنر خیبر پختونخواہ اقبال ظفر جھگڑا سے ملاقات ہوئی جس میں موجودہ صورتحال پر بات چیت کی گئی ۔نجی نیوز چینل اے آر وائی نیوز کے مطابق نواز شریف کی رفیق رجوانہ اور اقبال ظفر جھگڑا سے خفیہ ملاقات کے دوران مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر بھی موجود تھے اور یہ ملاقات دو گھنٹے تک جاری رہی۔گورنر پنجاب اور گورنر خیبر پختونخواہ کی اڈیالہ جیل میں آمد کو خفیہ رکھا گیا اور اس سلسلے میں دونوں صوبوں کے گورنروں نے اجاز ت بھی نہیں لے رکھی تھی بلکہ رفیق رجوانہ اور اقبال ظفر جھگڑا نے ملاقات کے لیے اپنے آفس کا دباﺅ استعمال کیا ۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Themes