کامران ٹیسوری کا تمام حلقوں سے دستبرداری کا اعلان

Published on July 24, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 181)      No Comments

کراچی: (یواین پی) ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما کامران ٹیسوری نے تمام حلقوں سے دستبرداری کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایم کیو ایم کے نظریے سے نہیں، آٹھ کے ٹولے سے اختلاف ہے۔کراچی میں میڈیا سے گفتگو میں کامران ٹیسوری کا کہنا تھا کہ میں متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کا کارکن تھا اور رہوں گا۔ میں فائٹر قسم کا آدمی ہوں، مجھے کسی کا کوئی خوف نہیں ہے۔ آٹھ کے ٹولے نے ایم کیو ایم کو یرغمال بنایا، الیکشن کے بعد بہادر آباد کے ٹولے کو کان سے پکڑ کر نکالنا کوئی بڑا کام نہیں ہے۔فاروق ستار کو میری شکل میں سواری ملی ہوئی ہے، انہیں پتہ ہے یہ سواری واپس ملے گی، ایم کیو ایم کے مخلص کارکن مجھے بہت پیار کرتے ہیں، تاہم میں تمام حلقوں سے دستبرداری کا اعلان کرتے ہوئے ایم کیو ایم بہادر آباد کو اوپن فیلڈ دینا چاہتا ہوں تاکہ انھیں کوئی بہانہ کرنے کا موقع نہ ملے۔ میں نے ضمنی الیکشن میں 18 ہزار سے زیادہ ووٹ لئے تھے، اب ایم کیو ایم کے امیدوار کو مجھ سے زیادہ ووٹ لینا چاہیں۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Blog