سرینگر(یواین پی)کل جماعتی حریت کانفرنس ’’گ‘‘ گروپ کے چیئرمین سید علی گیلانی معرکے کو لگام میں شہید ہوئے جونوانوں کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ سرفروش قوم کی آزادی کے لئے اپنے ’’آج‘‘ کو قربان کر رہے ہیں ہم ان کی جرات اور جذبہ آزادی کو سلام پیش کرتے ہوئے اللہ تبارک و تعالٰی سے دست بدعا ہیں کہ وہ ان کو جنت الفردوس میں اعلٰی مقام عطا کر کے اپنے انعامات اور اعزازات سے نوازے ۔
سرینگر میڈیا کے مطابق اپنے ایک بیان میں علی گیلانی کا کہناتھا کہ بھارت کے حکمرانوں کی ضد اور ہٹ دھرمی والی پالیسی کی وجہ سے جموں و کشمیر میں قیمتی انسانی زندگیساں بھینٹ چڑھ رہی ہیں ۔ انہوں نے اپنے اس موقف کو دہرایا ہے کہ مسئلہ کشمیر کا پرامن اور قابل عمل حل اقوام متحدہ کی قرار دادوں میں پوشیدہ ہے اور جموں کشمیر میں جو بھی تشدد اور خون خرابہ ہو رہا ہے، پہ آزادی کی بات کرنے والوں کو قصور نہیں بلکہ یہ بھارتی حکمرانوں کی ہٹ دھرمی اور غلط پالیسیوں کا نتیجہ ہے جو مسئلہ کشمیر کو صرف بندوق اور ملٹری مائیٹ کے ذریعے سے حل کرانے پر بضد ہے اور کشمیر میں آج جس طرح کی بھی صورت حال درپیش ہے وہ اس غنڈہ گردی کا ایک فطری اور قدرتی ردعمل ہے جو بھارت جموں و کشمیر میں کر رہا ہے۔