اسرائیل نےشام کا لڑاکا طیارہ مار گرایا، نیا تنازعہ کھڑا ہوگیا

Published on July 24, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 450)      No Comments

د مشق (یواین پی) شام کا لڑاکا طیارہ اسرائیل نے مارگرایا جس کی تصدیق شام کی فوج نے بھی کردی ہے ۔ شام کی فوج نے کہاہے کہ گولن کی پہاڑیوں کے قریب ان کا جنگی جہاز اسرائیل نے مار گرایا ہے اور دعویٰ کیا ہے کہ گرایا گیا طیارہ عراق اور شام میں سرگرم جنگجو تنظیم ’داعش‘ کیخلاف شمال مغربی علاقے میں یرموک بسین ریجن میں بمباری کررہا تھا لیکن غلطی سے مقبوضہ علاقے میں جا پہنچا۔
جنگی طیارے کے حدود سے نکلتے ہی اسرائیلی طیارے نے مارا گرایا، اسرائیلی طیارے نے دو اینٹی ایئرکرافٹ میزائل داغے۔ اسرائیلی دفاعی فورسز کے ترجمان نے بتایاکہ ان کے ایئرڈیفنس یونٹ نے شام کے سخوئی طیارے پر دو میزائل داغے جو گولن کے پہاڑی علاقے میں ایک کلومیٹر تک اندر آگیا تھا۔یادرہے کہ 2014 کے بعد یہ پہلی مرتبہ ہے جب اسرائیل نے مقبوضہ علاقے کی سرحد پر سیاف کاجنگی طیارہ گرایا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress Blog