عمران خان کی جیت کا امکان، بھارتی میڈیا سخت پریشان

Published on July 25, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 194)      No Comments

نئی دہلی(یو این پی)پاکستان میں ہونے والے انتخابات دوہزار اٹھارہ سے بھارت بلبلا اٹھا ہے، چاہے کچھ ہوجائے عمران خان اقتدار میں نہ آئے بھارتی میڈیا عمران خان کی جیت کے امکان سے پریشان ہوگیا۔بھارتی اخبار ٹائمز ناؤ نے پاکستان الیکشنز کے خلاف زہریلا پراپیگنڈا شروع کردیا، صاف کہہ دیا کہ عمران خان کی جیت بھارت کی ہار ہوگی، ٹائمز ناؤ کے مضمون میں واویلا مچایا گیا ہے کہ عمران خان بھارت کے خلاف ہیں۔بھارتی اخبار انڈیا ٹوڈے میں سرخی لگی کہ عمران خان کی جیت بھارت کیلئے مشکلات پیدا کرے گی۔بھارتی اخبار دی پرنٹ نے خبر لگائی کہ عمران خان کا وزیراعظم بننا جمہوریت کیلئے بری خبرہوگی۔ جبکہ ایک اور بھارتی اخبارفنانشل ٹائمز نے خبر لگائی کہ عمران خان جمہوریت کے لیے خطرہ ہیں۔

Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Theme