بورے والا( یواین پی)پیپلز یوتھ ونگ کے صدر کے گھر نا معلوم نقاب پوش افرادگھر کی دیواریں پھلانگ کر داخل ہو گئے اہل خانہ کو ہراساں کر کے گھر کی تلاشی لیتے رہے تفصیلات کے مطابق چک نمبر 201ای بی کا رہائشی پیپلز یوتھ ونگ کا صدر محمد راشد جو کہ نا معلوم افراد کی طرف سے قتل کی دھمکیاں ملنے پر گزشتہ 5سال سے روپوش ہے جس کے بارے میں بتایا جاتا ہے کہ کالعدم تنظیموں کے بارے میں لکھی گئی ایک کتاب پر اسے مختلف نا معلوم افراد کی جانب سے قتل کی دھمکیاں مل رہی تھیں اس کے گھرکی دیواریں پھلانگ کر نا معلوم نقاب پوش گزشتہ سے پیوستہ شب داخل ہو گئے اور اہل خانہ کو ہراساں کر کے اس کے بارے میں پوچھتے رہے کہ وہ الیکشن پر ووٹ ڈالنے کے لیے اپنے گھر آیا ہے وہ کدھر چھپا ہوا ہے کچھ نہ ملنے پر نا معلوم افراد رات کی تاریکی میں اپنی گاڑیوں پر سوار ہو کر واپس چلے گئے اہل خانہ کے مطابق محمد راشد جو کہ عرصہ 5سال گزر گئے ہیں گھر سے لاپتہ ہے مگر آج بھی مشکوک و نا معلوم افراداس کی تلاش میں سرگرداں ہیں وقوعہ سے گاؤں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور مختلف چہ مگوئیاں ہونا شروع ہو گئیں پولیس مصروف تفتیش ہے