راولپنڈی(یواین پی)سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا ہے کہ عوام نکلیں اور ووٹ کی طاقت سے تقدیر بدل ڈالیں، سب زنجیریں توڑ ڈالیں۔ اڈیالہ جیل سے ٹویٹر پر اپنے پیغام میں مریم نواز نے کہا کہ ووٹ کو عزت دو فیصلے کی گھڑی آن پہنچی ہے۔ نکلو اور ووٹ کی طاقت سے تقدیر بدل ڈالو، توڑ ڈالو سب زنجیریں (ن) لیگ کو ووٹ دو’’انشاء اللہ‘‘ شیر آ رہا ہے۔