اے این پی اور پی ٹی آئی کارکنوں میں جھگڑا، تحریک انصاف کا ایک کارکن جاں بحق ، 4 زخمی

Published on July 25, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 570)      No Comments

صوابی (یواین پی) اے این پی اور پی ٹی آئی کے کارکنوں کے مابین پولنگ کے معاملے پر جھگڑا ہوا جس کے بعد فائرنگ کا واقعہ پیش آیا اور پی ٹی آئی کا ایک کارکن جاں بحق ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 19 اور صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی کے 47 میں ووٹنگ کے دوران اے این پی اور پی ٹی آئی کارکنوں کے مابین جھگڑا ہوا جس پر اے این پی کارکنوں نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں تحریک انصاف کا ایک کارکن جاں بحق ہوگیا۔ فائرنگ کا واقعہ پولنگ سٹیشن کرنل شیر کلے پر پیش آیا جس میں پی ٹی آئی کے چار کارکن زخمی بھی ہوئے ہیں جنہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔فائرنگ کا واقعہ پیش آنے کے بعد پولنگ سٹیشن پرسکیورٹی فورسز کی بھاری نفری پہنچ گئی اور حالات کو قابو میں کرلیا ۔ دوسری جانب تحریک انصاف کے قومی اسمبلی سے امیدوار عثمان خان ترکئی اور صوبائی اسمبلی کے امیدوار شہرام ترکئی بھی موقع پر پہنچ گئے ہیں۔ پی ٹی آئی کے کیمپ پر فائرنگ اے این پی کے امیدوار امیر رحمان نے کی ۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress主题