الیکشن کمیشن کا عمران خان کی ووٹ ڈالنے کے بعد میڈیا ٹاک کا نوٹس

Published on July 25, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 323)      No Comments

اسلام آباد(یواین پی)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی ووٹ ڈالنے کے بعد میڈیا ٹاک کا نوٹس لے لیا۔الیکشن کمیشن کا کہناتھا کہ عمران خان نے ووٹ پر سب کے سامنے مہر لگا کراورمیڈیاٹاک کرکے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی،الیکشن کمیشن نے کہا کہ میڈیا سے براہ راست ٹاک انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ہے،چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف قانون کے مطابق کارروائی ہو گی۔
واضح رہے کہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے این اے 53اسلام آباد میں اپنا ووٹ کاسٹ کیا اور ووٹ کاسٹ کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کی۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Premium WordPress Themes