ملتان(یو این پی )پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنماء شاہ محمود قریشی این اے 156 ملتان سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہوگئے۔این اے 156 ملتان سے پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے 93 ہزار 497 ووٹوں سے کامیابی حاصل کرلی، ان کے مد مقابل ن لیگ کے عامر سعید انصاری نے 73 ہزار 529 ووٹ حاصل کئے، حلقے میں دیگر امیدوار ایم ایم اے کے نقیب اللہ اور آل پاکستان مسلم لیگ کے سلطان محمود ملک تھے۔اس حلقے میں ووٹوں کی کل تعداد 4 لاکھ 44 ہزار 728 تھی جس میں مرد ووٹر 2 لاکھ 42 ہزار 149 جبکہ خواتین ووٹرز 2 لاکھ 2 ہزار 572 تھیں۔