سکھر (یواین پی)پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماء سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ الیکشن نتائج پر شکوک وشہبات بڑھ گئے ہیں۔ فارم 45 نہیں دیا جا رہا ہے ہمارے پولنگ ایجنٹوں کو باہر نکالا جا رہا ہے رزلٹ کی تیاری کے وقت رینجر اہلکار پولنگ اسٹیشن میں داخل ہو گئے پارٹی سے مشاورت کے بعد آئندہ کا لائحہ عمل دیں گے گزشتہ روز الیکشن کے بعد سکھر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قومی اسمبلی میں سابق قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ رزلٹ اور فارم 45 سے متعلق جو شکایات تھی آر او سے بات کی میرے بیٹا بھی میریے ساتھ تھا ہم پر حملہ ہوا اور میری گاڑی کے اوپر فائرنگ کی گئی اللہ کا شکر تھا ہم محفوظ رہے انہوں نے کہا ہمارے پولنگ ایجنٹوں نے پرائیڈنگ آٖفیسر سے فارم 45 پر رزلٹ مانگا تو انہوں نے کہا ہم آپ کو دے دیں گے ہم نے ان کو درخواست کی کہ فارم 45 ہمارے پولنگ ایجنٹ سامنے ہی تیار کیا جائے اور دستخط شدہ فراہم کیا جائے جو دینے سے وہ قاصر تھے انہوں نے کہا کہ الیکشن صبح سے درست سمت میں جا رہاتھا مگر نتائج کے وقت جو نتائج پیدا کیے گئے اس سے الیکشن کی شفافیت پر شکوک و شہبات بہت بڑھ گئے ہیں جس وقت رزلٹ تیار کیا جا رہاتھا اس وقت رینجر کے اہلکار پولنگ اسٹیشن میں داخل ہوئے جس پر میں نے ایس پی سے پوچھا تو انہوں نے جواب دیا کہ ڈی آر او اپنے ساتھ لے کے جا رہے ہیں اور اس دوارن ہمارے پولنگ ایجنٹوں کو باہر نکلنے کا بار بار کہا گیا انہوں نے کہا کہ آئندہ کے لائحہ عمل کے متعلق خود سے کوئی فیصلہ نہیں کرتا پارٹی سے مشاورت کے بعد لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔