راولپنڈی(یواین پی)عام انتخابات میں این اے 53 میں عمران خان سے بدترین شکست کے بعد سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی این اے 57 مری سے بھی ہار گئے ،تحریک انصاف کے صداقت علی عباسی نے سابق وزیراعظم کو شکست سے دوچار کیا۔غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق این اے 57 مری میں سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو اپنے آبائی حلقے میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔تحریک انصاف کے صداقت علی عباسی 136249 ووٹ لے کر کامیاب قرارپائے جبکہ ان کے مدمقابل شاہد خاقان عباسی نے 124705 ووٹ حاصل کئے۔واضح رہے کہ این اے 53میں تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو بڑے مارجن سے شکست دی ہے۔