بٹگرام (یواین پی) الیکشن میں فرائض انجام دیتے پانچ پاک فوج کے جوان گاڑی کو حادثہ پیش آنے کے باعث شہید ہو گئے ہیں ۔تفصیلات کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ قوم کی خدمت اور الیکشن ڈیوٹی سر انجام دیتے ہوئے وطن کے پانچ بیٹے شہید ہو گئے ہیں ، وہ انتخابی سامان حلقہ این اے 12 میں پہنچانے کے بعد واپس آ رہے تھے کہ گاڑی کو حادثہ پیش آگیا اور وہ اڑھائی سو فٹ گہری کھائی میں جاگری جس کے باعث گاڑی میں سوار پاک فوج کے پانچ جوان شہید ہو گئے ہیں ۔ آصف غفور کا کہناتھا کہ فرض کی راہ میں دی گئی قربانی سے بڑی قربانی کوئی اور نہیں ہوتی ۔