فیصل آباد میں دوسرا بڑااپ سیٹ،سابق وفاقی وزیر عابد شیر علی بھی اپنے آبائی حلقے میں ہار گئے

Published on July 26, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 431)      No Comments

فیصل آباد(یواین پی)عام انتخابات میں مسلم لیگ ن کے گڑھ فیصل آباد میں تبدیلی آ گئی ہے،قومی اسمبلی کے حلقے این اے 108 میں تحریک انصاف کے فرخ حبیب نے سابق وفاقی وزیر عابدشیر علی کو شکست دیدی۔غیر حتمی اور غیرسرکاری نتائج کے مطابق این اے 108 فیصل آبادمیں تحریک انصاف نے مسلم لیگ ن کے عابد شیر علی کو شکست دیدی۔تحریک انصاف کے فرخ حبیب نے ایک لاکھ 12 ہزار 740 ووٹ لیے جبکہ ان کے مدمقابل عابد شیرعلی نے ایک لاکھ 11 ہزار 529 ووٹ حاصل کئے۔یوں پی ٹی آئی امیدوار نے بہت سخت مقابلے کے بعد کامیاب حاصل کر لی۔

Readers Comments (0)




Weboy

Weboy