مظفرآباد: (یواین پی) پاکستان تحریک انصاف کی انتخابات میں واضح برتری پر آزاد کشمیر میں بھی کھلاڑیوں کا جشن جاری ہے، شہر شہر ریلیاں، ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے جبکہ خانقاؤں پر حاضری، خصوصی دعائیں اور مٹھائیاں تقسیم کی گئیں۔عام انتخابات میں تحریک انصاف کی واضح برتری پر آزادکشمیر میں بھی کھلاڑیوں کا جشن جاری ہے، مظفرآباد میں کپتان کی جیت کا جشن منانے کے لیے نکالی گئیں ریلیوں کے شرکاء نے ڈھول کی تھاپ پر رقص کرکے خوشی کا اظہار کیا۔ آزاد کشمیر کے کھلاڑی پرامید ہیں کہ کپتان اپنے انتخابی منشور میں کیے گئے وعدوں کو پورا کر کے پاکستان کو درپیش مسائل سے نجات دلائیں گے۔ تحریک انصاف کے حامیوں نے اس امید کا بھی اظہار کیا ہے کہ کپتان اقتدار میں آنے کے بعد مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے بھی اپنا کردار ادا کریں گے۔